خیبرپختونخواسے پولیوکاخاتمہطبی سہولتیں فراہم کرینگےعمران خان
تحریک انصاف عوام کوصحت وتعلیم کی بنیادی سہولتوں کیلیے بھرپورپروگرام رکھتی ہے
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں ۔ فوٹو : آن لائن
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا سے پولیوکے مکمل خاتمے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے عوام کوصحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لیے بھرپورکردارادا کرنے کااعلان کیاہے۔
ڈبلیوایچ او گلوبل کے سربراہ ڈاکٹربروس الیورڈاور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے درمیان ٹیلیفون پررابطے میں کے پی کے میں پولیوکے خاتمے اورصحت کے انقلابی پروگرام پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پرعمران خان کاکہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوامیں پولیوکے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اورعوام کوصحت اورتعلیم جیسی بنیادی سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیے بھرپورپروگرام رکھتی ہے۔
تحریک انصاف اس شعبے میں نجی اورعالمی اداروں کی معاونت کاخیرمقدم کرتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹربروس الیورڈنے پولیوکے خاتمے کیلیے تحریک انصاف کے پروگرام پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ عالمی ادارہ صحت خیبرپختونخوامیں پولیوکے خاتمے اور بچوں کی صحت سے متعلق شعبوںمیں اپناکردار اداکرے گااور صوبائی حکومت کی بھرپورمعاونت کرے گا۔