قائد اعظم ٹرافی کرکٹ پشاور نے لاہور کو اننگز سے ٹھکانے لگا دیا
پریذیڈنٹ ٹرافی میں واپڈا نے پی ٹی وی کو باآسانی قابوکرلیا،سوئی ناردرن نے اسٹیٹ بینک کو 109رنز سے مات دے دی
جبران خان نے 32رنز دے کر4 وکٹیں اپنے نام کیں۔حیدرآباد اور فیصل آباد کا مقابلہ ڈرا پر ختم ہوگیا۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل
قائداعظم ٹرافی میں پشاور نے لاہورراوی کو اننگز اور 39 رنز سے ٹھکانے لگا دیا، پریذیڈنٹ ٹرافی میں واپڈا نے پی ٹی وی کو اننگز اور 137رنز سے قابو کیا جبکہ سوئی ناردرن گیس نے اسٹیٹ بینک کو 109رنز سے مات دے دی۔
تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے چھٹے رائونڈ کے چوتھے اور اختتامی دن پشاور کیخلاف275 کا خسارہ پانے والی راوی کی ٹیم دوسری باری میں 236 رنز پر ہمت ہارگئی، جہانگیر مرزا72،کامران خالد39، اخلاق بٹ35 اور وہاب ڈار30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبران خان نے 32رنز دے کر4 وکٹیں اپنے نام کیں۔حیدرآباد اور فیصل آباد کا مقابلہ ڈرا پر ختم ہوگیا،305 کا ہدف پانے والی حیدرآباد کی ٹیم نے کھیل کے اختتام تک 9 وکٹ پر 244رنز جوڑے، لال کمار59 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نمایاں رہے، حارث خان نے46 اور میرعلی نے35رنز بنائے، سلمان علی نے 4 اور ناصر اویس نے3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔دوسری جانب پریذیڈنٹ ٹرافی کے چھٹے رائونڈ کے چوتھے اور اختتامی دن واپڈا نے پی ٹی وی کو اننگز اور 137رنز سے ہرا دیا۔
فالوآن سے دوچار سرکاری ٹی وی کی ہمت 269 پر جواب دے گئی، یاصم مرتضیٰ69 اور فہد الحق67 رنز بناکر بھی ٹیم کو اننگز کے خسارے سے باہر نہیں نکال پائے، سرفراز احمد نے93 رنزدے کر5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، واپڈا نے 475-7 پر پہلی اننگز ڈیکلیئرڈ کی جبکہ پی ٹی وی کی ٹیم جوابی اننگز میں 69 پر ڈھیر ہوگئی تھی۔سوئی ناردرن گیس نے اسٹیٹ بینک کو 109رنز سے مات دے دی، 326 کا تعاقب کرنے والی بینک کی ٹیم216 پر آئوٹ ہوگئی، رمیز عالم نے 89 رنز کی اننگز کھیلی، محمد سعد نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔کے آر ایل اور نیشنل بینک کا مقابلہ ڈرا ہوگیا، آخری دن دھند کی وجہ سے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیل کاانعقاد ممکن نہیں ہوسکا۔