یو اے ای کی گرمی آئی پی ایل میں شامل غیرملکی کرکٹرز کا دل دہلانے لگی
رائل چیلنجرز بنگلور کے جنوبی افریقی اسٹار ابراہم ڈی ویلیئرز نے بھی موسم کو کافی مشکل قرار دے دیا۔
رائل چیلنجرز بنگلور کے جنوبی افریقی اسٹار ابراہم ڈی ویلیئرز نے بھی موسم کو کافی مشکل قرار دے دیا۔ فوٹو: فائل
متحدہ عرب امارات کی گرمی آئی پی ایل میں شامل غیرملکی کرکٹرز کا دل دہلانے لگی۔
رائل چیلنجرز بنگلور کے جنوبی افریقی اسٹار ابراہم ڈی ویلیئرز نے بھی موسم کو کافی مشکل قرار دے دیا،انھوں نے کہا کہ رات 10 بجے بھی موسم گرم مرطوب ہوتا ہے، اگرچہ زیادہ تر نائٹ میچز ہی ہونا ہیں لیکن پھر بھی کنڈیشنز آسان نہیں ہوں گی۔
انھوں نے کہاکہ میں بھارت کے پْرجوش اور ہاؤس فل کراؤڈ کی اس بار لیگ میں کمی محسوس کروں گا۔
یاد رہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور اپنی مہم کا آغاز سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ سے کرے گی۔