کراچی میں نوعمر لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکامملزم گرفتار

ملزم نوعمر لڑکی کو زبردستی رکشے میں بیٹھا کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ لڑکی نے شور مچا دیا اوراہل محلہ جمع ہوگئے۔

ملزم نوعمر لڑکی کو زبردستی رکشے میں بیٹھا کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ لڑکی نے شور مچا دیا اوراہل محلہ جمع ہوگئے۔فوٹو: فائل

شارع فیصل پولیس نے گلستان جوہر کے علاقے بلاک 12 میں نوعمر لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او سرور کمانڈو نے بتایا کہ مدد گار 15 کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم قاسم کو گرفتار کر کے رکشہ قبضے میں لے لیا۔


انہوں نے بتایا کہ ملزم نوعمر لڑکی کو زبردستی رکشے میں بیٹھا کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ لڑکی نے شور مچا دیا اور اہل محلہ جمع ہوگئے، پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 
Load Next Story