انڈر19 ٹیم کی بدترین شکست پرتحقیقات شروع4 کھلاڑیوں کی کمیٹی کے سامنے پیشی
کھلاڑیوں نے بتایا کہ انڈر 19 ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست نے امیدوں پر پانی ہی پھیر دیا
کھلاڑیوں نے بتایا کہ انڈر 19 ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست نے امیدوں پر پانی ہی پھیر دیا۔ فوٹو : فائل
لاہور:
پی سی بی نے انڈر19 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین شکست کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد کی زیرسربراہی کمیٹی نے گذشتہ دنوں کپتان بابر اعظم سمیت 4کھلاڑیوں امام الحق، سمیع اسلم اور ظفر گوہر کر طلب کرکے شکست کی وجوہات دریافت کیں۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے کمیٹی کو بتایا کہ کوچ صبیح اظہر نے منیجر ہارون رشید کے ساتھ مل کر 5 سے6 ماہ کے دوران ہماری بھرپور رہنمائی کی،ہم اس دوران ایشیا کپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
کھلاڑیوں نے بتایا کہ انڈر 19 ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں شاندار کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے تاہم بھارت کے ہاتھوں شکست نے امیدوں پر پانی ہی پھیر دیا،اہم میچ ہارنے کے بعد کھلاڑی سنبھل نہ سکے اور یکے بعد دیگرے شکستیں مقدر بنتی گئیں۔