وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ کورونا وائرس کا شکار

امتیاز شیخ نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا، دوستوں اور احباب سے صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست

امتیاز شیخ نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا، دوستوں اور احباب سے صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست (فوٹو : فائل)

سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے وزیر توانائی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بخار اور گلے میں درد کی علامت کے بعد وزیر نے کورونا وائرس کی شناخت کے لیے ٹیسٹ کرایا تو ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد امتیاز شیخ نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے، دوستوں اور احباب سے صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
Load Next Story