ڈالر انٹر بینک میں بھی 107 روپے سے نیچے آگیا

قدر 55 پیسے گری، اوپن مارکیٹ ریٹ مزید 10 پیسے کمی سے 106.8 روپے ہو گئے

برطانوی پائونڈ کی قیمت کم ہو کر 174روپے سے کم ہوکر173روپے کی سطح پر آگئی۔ فوٹو:فائل

انٹربینک میں روپے کے مقابل اڑان بھرتے ڈالر کی قدر کم ہو کر 107 روپے سے نیچے آگئی ۔

جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلہ یورو کی قد147روپے سے کم ہو کر 146 روپے اور برطانوی پائونڈ کی قیمت کم ہو کر 174روپے سے کم ہوکر173روپے کی سطح پر آگئی۔




منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر 55 پیسے گھٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت 107.30 روپے سے کم ہوکر 106.75 روپے ہوگئی، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10پیسے کمی سے 106.80 روپے ہوگئی۔
Load Next Story