بائیکو نے گڈانی ریفائنری کے لیے کم ازکم ٹیکس چھوٹ مانگ لی
اگر بائیکو کا موقف درست ہوا تو اسے کم ازکم ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔ ایف بی آر حکام
اگر بائیکو کا موقف درست ہوا تو اسے کم ازکم ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔ ایف بی آر حکام. فوٹو فائل
آئل کمپنی بائیکو نے گڈانی میں آئل ریفائنری کے لیے کم از کم 0.5 فیصد ٹیکس چھوٹ مانگ لی۔
ایف بی آر کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایاکہ بائیکو آئل کمپنی کی طرف سے گڈانی آئل ریفائنری کے لیے کم ازکم ٹیکس چھوٹ کی درخواست موصول ہوئی ہے جس کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق درخواست میں ای سی سی کے اجلاس کا حوالہ دیا گیا ہے اور اگر بائیکو کا موقف درست ہوا تو اسے کم ازکم ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایف بی آر دیگر متعدد شعبوں کو کم ازکم ٹیکس چھوٹ دے چکا ہے اور اگر بائیکو کا کیس بھی اسی معیار پر پورا آیا تو اسے بھی چھوٹ دیدی جائے گی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے پہلے ہی آئل ریفائنریز کی سہولت کے لیے انہیں کم از کم ٹیکس ادائیگی کی اجازت دی گئی تھی۔