پولیس نعمت رندھاواکے مفرور قاتل گرفتار کرنے میں ناکام

مفرور ملزم نعمان کے کے ایم سی کا ملازم ہونے کی بات جھوٹی ہے،تفتیشی افسر کا بیان

مفرور ملزم نعمان کے کے ایم سی کا ملازم ہونے کی بات جھوٹی ہے،تفتیشی افسر کا بیان۔ فوٹو: فائل

سینئر وکیل نعمت علی رندھاوا قتل کیس میں مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکامی پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مفرور ملزمان کے اشتہارات شائع اور منقولہ وغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے سے متعلق تمام کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔


قبل ازیں مقدمے کی تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزم نعمان جسے کے ایم سی کا ملازم قرار دیا گیا تھا اس کے متعلق یہ بات جھوٹ نکلی اور ملزم کے گھر کا پتہ بھی غلط ہے، کئی علاقوں میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ملزمان روپوش ہیں فاضل عدالت نے ملزمان کے خلاف 87/88کی کارروائی مکمل کرنے کا حکم اور رپورٹ 17جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے واضح رہے کہ دفعہ 87کے تحت اشتہارات اور88کے تحت ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی کی جائیگی۔
Load Next Story