پی ٹی وی تعیناتی کیس قطرینہ حسین کی ڈگریاں تصدیق کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہیڈ آف نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز کی تعیناتی کو ڈگریوں کی تصدیق سے مشروط کردیا

قطرینہ حسین کی ڈگریز دو ماہ میں تصدیق کرائی جائیں، عدالت کا پی ٹی وی کو حکم۔ فوٹو:فائل

KARACHI:
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی کو قطرینہ حسین کی ڈگریز کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف نیوز اینڈ کرنٹ آفئیرز پی ٹی وی قطرینہ حسین کی تعیناتی کے خلاف کیس کا تفیصلی فیصلہ جاری ہوگیا ہے جس میں عدالت نے قطرینہ حسین کی تعیناتی کودرست قرار دینا ریکارڈ کی تصدیق کے ساتھ مشروط قرار دے دیا۔


عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے سامنے موجود ریکارڈ کے مطابق قطرینہ حسین کی تعیناتی درست قرار دے رہے ہیں، تاہم پی ٹی وی قطرینہ حسین کی اے لیول ، او لیول اور بیچلر ڈگریوں کی تصدیق ایچ ای سی اور آئی بی بی سی سے کرائے، اور دوماہ میں عدالت میں پیش کی جائیں۔

 
Load Next Story