بلدیاتی انتخابات کا شیڈول آج جاری ہوگا انتخابی فہرستوں کی تیاری شروع
کاغذات نامزدگی فارم اردو،انگریزی اورسندھی زبان میں چھاپےجائیں گے ،نئے امیدواروں کو فیس اور فارم دونوں جمع کرانے ہوں گے
27 نومبرکو 5 ہزار سے زائد امیدواروں نے بلدیاتی انتخابات کے لیے پرانے شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی فارم اورفیس جمع کرائی تھی فوٹو:فائل
KARACHI:
سندھ میں بلدیاتی انتخابات میںحصہ لینے والے امیدواروںکیلیے کاغذات نامزدگی اردو، انگریزی اور سندھی زبانوں میں چھاپے جائیں گے ،الیکشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے سندھ میںبلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے آج (بدھ کو)انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا اور 18جنوری کو پولنگ ہوگی۔
جن امیدواروں نے پرانے انتخابی شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی بمعہ فیس جمع کرادی ہے، ان سے فیس وصول نہیں کی جائے گی لیکن انھیں فارم دوبارہ جمع کرانے ہوں گے، الیکشن کمیشن نے یونین کونسل، یونین کمیٹی اور وارڈز کی سطح پر انتخابی فہرستوں کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے کاغذات نامزدگی کا انگریزی زبان میں مسودہ الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا ہے جس پر پرنٹنگ پریس کارپوریشن آف پاکستان نے چھپائی کا کام شروع کردیا ہے،اردو اور سندھی زبان میں مسودہ بدھ کی صبح الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جائے گا۔
جس کے بعد دونوں زبانوں میں کاغذات نامزدگی کی چھپائی شروع ہوجائے گا، ذرائع نے بتایا کہ5ہزار سے زائد امیدواروں نے 27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی فارم اور فیس جمع کرائی تھی،اس بار ان امیدواروں کو فیس جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے تاہم انھیں فارم دوبارہ جمع کرانے ہونگے، نئے امیدواروں کو فیس اور فارم دونوں جمع کرانے ہونگے۔