دہشت گردی کی کارروائیاں ہماراعزم کمزورنہیں کرسکتیںآصف زرداری

دہشتگردوں کوشکست فاش ہوگی۔،حکومت کا فرض ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کرے،سابق صدر

دہشتگردوں کوشکست فاش ہوگی۔،حکومت کا فرض ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کرے،سابق صدر۔ فوٹو: فائل

سابق صدرآصف علی زرداری نے پشاورکے علاقہ بڈھ بیرمیںبم دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردکبھی بھی اپنے مقصدمیں کامیاب نہیں ہوسکتے۔


انہوں نے بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کے یہ جوان دہشتگردوں کیخلاف لڑتے شہیدہوئے،انہوں نے دوسروں کی جانیں بچانے کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی کارروائیاں کبھی بھی ہمارے اس عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں اور دہشتگردوں کوشکست فاش ہوگی۔

پیپلزپارٹی کے مقامی لیڈروں اور کارکنوں کوہدایت کی کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی ہرممکن امدادکریں،حکومت کابھی فرض ہے کہ ان خاندانوں کوہرممکن معاوضہ دے۔ادھرآصف زرداری نے معروف صحافی عامرمتین کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story