بلدیاتی آرڈیننس پراعتراض کرنیوالوں نے ہارمان لیشرجیل میمن
صوبے میں بلدیاتی انتخابات شفاف ہونگے،اب کسی کوپولنگ اسٹیشنزپرقبضہ کرنے نہیں دینگے
سندھ اسمبلی کااجلاس جلدبلائینگے،2آرڈیننس پرمتحدہ کے گورنرکے دستخط ہیں،وزیراطلاعات فوٹو: فائل
KARACHI:
وزیراطلاعات وبلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کیلیے جودرخواست دائرکی گئی ہے۔
اس پرحکومت سندھ اسمبلی کا اجلاس جلدبلائے گی،سندھ لوکل آرڈیننس2013 کو غیرقانونی کہنے والوں نے مشرف کے اقدامات پرلبیک کہاتھا ،اس آرڈیننس پراحتجاج کرنیوالوں نے ایڈوانس میںہی اپنی شکست تسلیم کرلی ہے اس لیے وہ اس آرڈیننس کوغلط قراردے رہے ہیں۔منگل کومیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حکومت لوکل گورنمنٹ بل پربحث بھی کرائی جائے گی، اس بارصوبے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے اوران کے نتائج بھی عام انتخابات کے مقابلے بہترہوں گے۔
ماضی میں دھاندلی اورپولنگ اسٹیشنز پرقبضے کیے جاتے رہے اورعوامی مینڈیٹ چوری کیاجاتارہا تاہم اس بارکسی کوبھی پولنگ اسٹیشنز پرقبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔شرجیل میمن نے کہاکہ ایم کیو ایم جولوکل گورنمنٹ آرڈیننس کوغیر قانونی قرار دے رہی ہے ان کے اپنے ہی گورنر نے 2 آرڈیننس پر دستخط کیے ہیں اوراب ایم کیو ایم کے ساتھی تیسرے آرڈیننس جاری کرنے کی مخالفت کررہے ہیں،بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں بننے والی ضلعی حکومتیں خودمختار ہوںگی۔