جوکووک اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے بدزبانی پر وارننگ مل گئی

جوکووک مسلسل چیئرامپائر سے بحث کرتے رہے جس پر دوسرے سیٹ میں انھیں نامناسب الفاظ پر وارننگ دی گئی۔

جوکووک مسلسل چیئرامپائر سے بحث کرتے رہے جس پر دوسرے سیٹ میں انھیں نامناسب الفاظ پر وارننگ دی گئی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سرب ٹینس پلیئر نووک جوکووک اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے جب کہ اٹالین اوپن کے سیمی فائنل میں بھی انھیں بدزبانی پر وارننگ مل گئی۔


2 ہفتے قبل جوکووک کو لائن جج کو گیند مارنے پر یوایس اوپن سے ڈس کوالیفائی کیا گیا، ایک روز قبل رواں ایونٹ میں ریکٹ توڑنے پر وارننگ کا سامنا کیا۔

اب سیمی فائنل میں کیسپر روڈ سے مقابلے کے دوران جوکووک مسلسل چیئرامپائر سے بحث کرتے رہے جس پر دوسرے سیٹ میں انھیں نامناسب الفاظ پر وارننگ دی گئی۔
Load Next Story