سپریم کورٹ کاالیکشن ٹریبونلز کو عذرداریاں جلد نمٹانے کاحکم

جہانگیرترین کی درخواست نمٹادی،جے یوآئی کے ایم این اے کے حلف اٹھانے پرپابندی ختم

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے منگل کوکیس کی سماعت کی. فوٹو: فائل

لاہور:
سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کی الیکشن پٹیشن نمٹادی ہے اور الیکشن ٹریبونل کو جلدکیس نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


عدالت نے قراردیا انتخابی عذرداریوںکے لیے الیکشن ٹریبونل ہی اصل فورم ہے۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے منگل کوکیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ن لیگ کے کامیاب امیدوار صدیق بلوچ کی طر ف سے کیس لٹکانے کانوٹس لیااور قراردیا کہ فریق مخالف کی وجہ سے کیس تاخیرکا شکارہوا۔ عدالت نے قراردیا کہ معاملہ الیکشن ٹریبونل میں ہے اورٹریبونل اس پرفیصلہ کرنے کی مجازاتھارٹی ہے۔ فاضل بینچ نے کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی2 کے کامیاب امیدوارسید محمدرضا کے خلاف مخالف امیدوار عبدالخالق کی اپیل خارج کردی اورالیکشن ٹریبونل کافیصلہ برقراررکھا۔

مخالف امیدوارنے جعل سازی کاالزام لگاکر نتائج کوچیلنج کیا تھالیکن ٹریبونل نے عذرداری خارج کردی تھی۔ عدالت نے این اے261 پشین سے جے یوآئی کے منتخب رکن قومی اسمبلی مولوی آغامحمد کے حلف اٹھانے پرپابندی کافیصلہ کالعدم کردیا ہے جبکہ الیکشن ٹریبونل کوہدایت کی ہے کہ الیکشن ٹریبونل سپریم کورٹ کی کسی آبزرویشن سے متاثرہوئے بغیرکیس کاجلد فیصلہ کرے۔ پختونخواملی عوامی پارٹی کے عیسیٰ روشان نے ان کی اہلیت چیلنج کرکے سپریم کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کیاتھا۔
Load Next Story