حیدرآباد ہالا کا گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی کئی شہر بجلی سے محروم
تیز بارش کے بعد 160 ایم وی اے پاور ٹرانسفارمر نمبر 2 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،7گرڈ اسٹیشنز اور 9 فیڈرز بند
حيدرآباد: ہالا ناكہ گرڈ اسٹيشن كے پاور ٹرانسفارمر نمبر ٹو ميں آتشزدگي كے بعد مذكورہ ٹرانسفارمر سے دھواں نكل رہا ہے۔ فوٹو : ایکسپریس
KARACHI:
حیدرآباد میں تیز بارش کے بعدپاور ٹرانسفارمر جلنے سے 7گرڈ اسٹیشنز اور بجلی کے 9 فیڈرز بند کر دیے گئے۔
ہالا ناکا گرڈ اسٹیشن میں نصب 160 ایم وی اے پاور ٹرانسفارمر نمبر 2 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹرانسفارمر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اطلاع پر مارکیٹ فائر بریگیڈ کی4گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔ تاہم آتشزدگی کے باعث میرپورخاص سرکٹ کی 2 لائنیں بند ہو گئیں جس سے میرپورخاص، ٹنڈوجام، ٹنڈوالہیار، سانگھڑ اور کھپرو گرڈ اسٹیشن بند ہو گئے۔
جبکہ ہالا ناکا گرڈ سے نکلنے والے دیگر 9 فیڈرز ہیرآباد، فردوس کالونی، آغا خان، لیاقت کالونی، مارکیٹ ٹاور، ایچ ڈی اے، میانی فارسیٹ اور بلدیہ کی بجلی بند کر دی گئی جو 3 گھنٹے بعد بحال ہو سکی۔ گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی کی اطلاع پر میڈیا ٹیمیں جب پہنچیں تو انہیں کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق 30 کروڑ روپے مالیت کے پاور ٹرانسفارمر میں آگ لگنے کی وجوہ جاننے کیلیے این ٹی ڈی سی لاہور آفس کی ٹیم تحقیقات کرے گی۔