نئی پابندیاں غیرقانونی امریکا کو تشویش سے آگاہ کردیا ایران

جنیواکانفرنس میں شرکت کااعلان،عراق میں دہشتگردی کا بیرونی ممالک کو حساب دیناہوگا

جنیواکانفرنس میں شرکت کااعلان،عراق میں دہشتگردی کا بیرونی ممالک کو حساب دیناہوگا

FAISALABAD/SIALKOT:
ایران نے شام کے حوالے سے ہونے والی جنیواکانفرنس میں غیر مشروط شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ شام میں قیام امن کے لیے ہر قسم کی مدد دینے کے لیے تیار ہیں۔


انتہا پسندی سے پوری عالمی برادری کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اس سلسلے میں اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، عراق میں دہشت گردی کوفروغ دینے والے بیرونی ممالک کواس کا حساب دینا ہوگا،عالمی طاقتوں سے کامیاب معاہدے کے باوجود ایران پر لگائی گئی پابندیوں بارے اپنی تشویش سے امریکا کو آگاہ کردیا۔ ایرانی ریڈیوکے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہاکہ انتہا پسندی سے پوری عالمی برادری کوخطرہ لاحق ہوگیا ہے اس لیے اس سلسلے میں اجتماعی طور پراہم و موثراقدام عمل میں لائے جانے کی ضرورت ہے۔ مرضیہ افخم نے ایران کے وزیر خارجہ سے امریکی ہم منصب کی ٹیلیفونک گفتگو کے بارے میں کہاکہ یہ گفتگو مشترکہ اقدام میں آنے والی تبدیلیوں کے تناظر میں انجام پائی ہے جس میں امریکا کواس کے غلط اقدام پرایران کی ناخوشی سے بھی باخبرکیاگیا۔
Load Next Story