شترو گھن سنہا نے سیاسی سرگرمیوں کیلیے دہلی میں ڈیرے لگالیے
پاکستان اور بھارت کے درمیان مستحکم تعلقات کے لیے ہمیشہ کردارادا کیا، شتروگھن سنہا.
پاکستان اور بھارت کے درمیان مستحکم تعلقات کے لیے ہمیشہ کردارادا کیا، شتروگھن سنہا۔ فوٹو: فائل
بھارتی فلموں کے معروف اداکاراوربھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما شترو گھن سنہا نے بھرپور انداز سے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے دہلی میں مستقل ڈیرے لگالیے۔
مئی میں ہونے والے انتخابات کے لیے شتروگھن سنہا کوپارٹی نے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، دوسری جانب شتروگھن سنہا نے دہلی میں قیام کے دوران پارٹی کے مرکزی رہنمائوں اوراپنے حلقے میں مہم کاآغاز بھی کردیا ہے۔ ایک طرف پارٹی میٹنگزجاری ہے تودوسری جانب گزشتہ روز '' نمائندہ ایکسپریس'' سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے شتروگھن سنہا نے بتایا کہ سیاسی سرگرمیاں عروج پرہیں اور اسی وجہ سے میں بھی مستقل طور پر دہلی میں موجود ہیں۔
میں گزشتہ کچھ عرصہ سے پارٹی میٹنگز اوردیگرانتخابی مہموں میں حصہ لے رہا ہوں ، کبھی کارنرمیٹنگزہوتی ہیں توکبھی جلسے۔ اس کی وجہ سے ممبئی سے روز ، روز آنا ممکن نہیں تھا۔ اسی لیے میںنے یہاں پرڈیرے لگائے ہوئے ہیں اوردن رات سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں بھارتی جنتا پارٹی کی پوزیشن بہت بہترہے اورلوگوں کی بہت سی توقعات ہماری جماعت سے وابستہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ہمیشہ مثبت کرداراداکیا ہے اوراس کو جاری رکھوں گا۔