ورلڈکپ 2015 2 خالی نشستیں پانے کیلیے آئندہ برس مقابلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کوالیفائرکیلیے تمام10اسکواڈز کی حتمی فہرست جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کوالیفائرکیلیے تمام10اسکواڈز کی حتمی فہرست جاری کردی۔فوٹو: اے ایف پی/فائل

10 ممالک آئندہ برس نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ 2015 کی2خالی نشستیں پانے کیلیے مقابلہ کریں گے،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کوالیفائر ایونٹ کیلیے تمام 10 اسکواڈز کی حتمی فہرست جاری کردی۔

ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیمیں 2 برس بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شیڈول میگاایونٹ میں شرکت کی حقدار قرار پائیں گی، کوالیفائر ٹورنامنٹ 13جنوری سے یکم فروری 2014 تک نیوزی لینڈ کے7 مختلف وینیوز پر ہوگا، ورلڈ کپ میں آئی سی سی کے 10 مکمل ممبران کے ساتھ افغانستان اورآئرلینڈ نے بھی رسائی حاصل کرلی ہے،14ممالک کے درمیان شیڈول ایونٹ کی باقی 2ٹیموں کا فیصلہ آئندہ برس کیویز کے دیس میں شیڈول کوالیفائر ایونٹ سے ہوگا، یکم فروری 2014 کو فاتح بن کر میدان سے لوٹنے والی سائیڈ پول ' اے' میں موجود افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کو جوائن کرے گی، رنر اپ کو پول 'بی' میں بھارت، آئرلینڈ، جنوبی افریقہ ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور پاکستان کے ساتھ شامل کیا جائے گا،کونسل نے کوالیفائر ایونٹ میں حصہ لینے والے تمام 10 ممالک کے اسکواڈز کی حتمی فہرست جاری کردی، ٹیموں کو پانچ، پانچ کے2گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے، جس میں لیگ مرحلے کی تکمیل کے بعد ہر گروپ سے تین سرفہرست ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔


ایسوسی ایٹ ممالک میں کینیا اب تک پانچ مسلسل ون ڈے ورلڈ کپ میں حصہ لے چکا،ٹیم نے1996،1999،2003،2007 اور 2011 میں دنیا کی تمام بڑی ٹیموں کیخلاف اپنی قسمت آزمائی ہے، کینیڈا نے 1979،2003، 2007 اور 2011 کے عالمی کپ مقابلوں میں شرکت کی، نیدرلینڈز کی ٹیم 1996،2003،2007 اور 2011 میں شوپیس ایونٹ کا حصہ بنی،اسکاٹ لینڈ نے 1999 اور 2007 کے ورلڈ کپ میں شرکت کی، متحدہ عرب امارات کو1996 اورنمیبیا کو 2003 میں یہ موقع مل پایا،اس مرتبہ نیپال اور ہانگ کانگ کے پاس تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع ہے، دونوں ممالک آئندہ برس بنگلہ دیش میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلیے بھی کوالیفائی کرچکے ہیں، کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرکو ماضی میں آئی سی سی ٹرافی کے نام سے جانا جاتا تھا، اس کی شروعات 1979 میں ہوئی،سری لنکا اولین فاتح رہا تھا، زمبابوے نے 1982،1986 اور 1990 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، متحدہ عرب امارات 1994، بنگلہ دیش 1997، نیدرلینڈز 2001 ، اسکاٹ لینڈ2005 اور آئرلینڈ2009 میں ٹائٹل پانے میں کامیاب رہ چکا۔

نیوزی لینڈ کے کوالیفائر ایونٹ کیلیے تمام اسکواڈز ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں، کینیڈا: اشیش بگائی (کپتان) ہارویر بیدوان، خرم چوہان، پارتھ ڈیسائی، نکھل دتہ، جیریمی گورڈن، رووندو گوناسیکارا، جمی ہنسرا، نتیش کمار، عثمان لمباڈا، سیسل پرویز، رضا رحمان، جنید صدیقی، ذیشان صدیقی اور حمزہ طارق۔ہانگ کانگ: جیمی ایٹکنسن ( کپتان)، تنویر افضل، عرفان احمد، ندیم احمد، حسیب امجد، وقاص برکت، مارک چیپ مین، مارک فرگوسن، بابر حیات، اعجازخان، نزاکت خان، کورٹنی کروگر، انکور شرما، منجندر سنگھ اور مارک رائٹ۔کینیا: راکیپ پٹیل ( کپتان )، راغب آغا، ڈنکن ایلن، عرفان کریم، شیم این گوچے،الیکس اوبانڈا، کولنز اوبایا، نیہمیا اوڈھیمو، نیلسن اوڈھیمو، تھامس اوڈویو، لیمیک اونیانگو، الیجا اوٹینو، موریس اوما، اسٹیو ٹکولو اور ہائرن وارایا۔نمیبیا: سیرل برجر ( کپتان )، اسٹیفن بارڈ، جے بی برجر، جیسن ڈیوڈسن، گیرہارڈ ایرسمس، شالاکو گروئن والڈ، لوئس کلازینگا، جے پی کوٹزے، زینڈر پچرز، برنارڈ شولز، نکولس شولز، جے جے اسمٹ، کرسٹی ویلجیون، ایل پی وان ڈیر ویستھوزن، کریگ ولیمز۔نیپال: پارس کھاکڈا ( کپتان)، پردیپ آئری، پریتھو باسکوٹا، بینوڈ بھنڈاری، مہیش چتری، شکتی گوچان، سومپال کامی، اویناش کرن، سبھاش کھاکوریل، جیاندرا مالا، انیل منڈل، جتیندرا مکھیا، ساگر پن، بسنت ریگمی اور شرد ویساوکر۔

نیدرلینڈز: پیٹر بورن ( کپتان )، ویسلے باریسی، مدثر بخاری، ڈین وان بنگے، ایسٹے بورمین، بین کوپر، ٹم گروجیٹرز، ویویان کنگما، احسان ملک، پال وان میکرین، اسٹیفن مے برگ، مائیکل ریپون، پائٹر سیلار، مائیکل سوارٹ، ایرک شوارزینسکی۔پاپوا نیوگنی: کرس ایمینی ( کپتان )، چارلس ایمینی، مہارو دائی، ویلی گیوریا، ریمونڈ ہائوڈا، گرینٹ جونز، کرس کینٹ، وانی ویگی موریا، کیلا پالا، پیپی راہو، لیگا سیاکا، ٹونی یورا، اسد والا، نورمین وانویا اور جیک ویر۔اسکاٹ لینڈ:کیل کوئٹزر(کپتان )، رچی بیرنگٹن، فریڈی کولمین، میٹی کراس، گورڈن ڈرومنڈ، گورڈن گوڈی، ماجد حق، منیب اقبال، مائیکل لیسک، میٹ میچن، کولم میک لیوڈ، پیٹرسن مونسین، سفیان شریف، روب ٹیلر اور ای ین وارڈلا۔یواے ای: خرم خان ( کپتان )، امجد علی، شیامن انور، ناصر عزیز، سلمان فارس، منجولا گوریج، امجد جاوید، روحان مصطفیٰ، محمد نوید، سواپنل پٹیل، احمد رضا،کامران شہزاد، وکرانت شیٹی، شادیپ سلوا اور چراغ سوری۔ یوگینڈا: ڈیوس کاراس شانی ( کپتان )، برائن ماسمبا، ڈیوس ڈیڈیٹ ، روجر موکاسا، فلمون سیلووا موکوب، بینجمن موسوک، ایبرم ، فرانک این سوباگا، پیٹرک اوچان، فارک اوچیمی، رچرڈ گیڈون اوکیا، ریمونڈ اوٹم، المزاحم حمزہ صالح، لورینس سیماٹمبا اور چارلس وائسوا۔
Load Next Story