سی این ایس اسکواش عامر اطلس اور منصور زمان کا افتتاحی میچ میں سامنا

ہفتے کو16 کھلاڑیوں کے مین رائونڈ میں ناصر اقبال کا وقاص محبوب سے مقابلہ ہوگا

ہفتے کو16 کھلاڑیوں کے مین رائونڈ میں ناصر اقبال کا وقاص محبوب سے مقابلہ ہوگا۔ فوٹو: فائل

چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن عامر اطلس اور منصور زمان کے درمیان کھیلا جائے گا۔


ہفتے کو شیڈول 16 کھلاڑیوں کے مین رائونڈ میں ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر54 ناصر اقبال کا مقابلہ وقاص محبوب سے ہوگا، روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں جاری15 ہزار ڈالرز کی اس چیمپئن شپ کے دیگر مین رائونڈ میچز میں سیڈ2فرحان زمان کا سامناکوالیفائر سے ہوگا،سیڈ3 اور دانش اطلس خان کی پہلی آزمائش فرحان محبوب کے خلاف ہوگی، طیب اسلم اورنوشیروان خان آمنے سامنے آئیں گے، سید علی مجتبیٰ، محمد صادق یوسف اورخواجہ عادل مقبول کوالیفائر کھلاڑیوں کیخلاف اپنی مہم کا آغاز کریںگے، چیمپئن شپ کا فائنل 23 دسمبر کو کھیلا جائے گا، سابق کھلاڑی فہیم گل کو ایونٹ ریفری مقررکیا گیا ہے۔

دریں اثناء چیمپئن شپ کے2 روزہ کوالیفائنگ رائونڈ بدھ سے شروع ہوں گے، ان میں سے 4 کھلاڑی مین رائونڈ کے لیے کوالیفائی کریں گے، قبل ازیں منگل کو اختتام پذیر ہونے والے پری کوالیفائنگ رائونڈ میں4کھلاڑیوں اسرار احمد،رئیس خان، محاد جاوید اور محمد نعیم نے کامیابی کی بدولت پیشقدمی جاری رکھی، علاوہ ازیں منتظمین کے دعویٰ کے برعکس کوئی غیرملکی کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں پہنچا، کوالیفائنگ رائونڈ میں حصہ لینے پاکستانی نژاد عامر ملک دبئی سے کراچی آئے ہیں، عباس منیر کی امریکا سے عدم آمد کے سبب حریف رئیس خان کو واک اوور ملنے کا امکان ہے۔
Load Next Story