حیدرآباد میں بجلی کا بحران شہریوں کے مظاہرے اور دھرنے

جلے ٹرانسفارمرز تبدیل نہ کرنے پر مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں

حيدرآباد: دادن شاہ كالوني كے رہائشي بجلي كي طويل بندش كے خلاف مولانا محمد علي جوہر روڈ پر ٹائر جلا كر احتجاجي مظاہرہ كر رہے ہيں فوٹو : ایکسپریس

بجلی کی طویل بندش اور جلے ٹرانسفارمرز تبدیل نہ کرنے کیخلاف حیدرآباد کے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

شہر کے مختلف مقامات پر ٹائرجلائے اور حیسکو کیخلاف نعرے لگائے۔ دادن شاہ کالونی اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے بجلی کا ٹرانسفارمر تبدیل نہ کیے جانے پر مولانا محمد علی جوہر روڈ پر مظاہرہ کیا۔ بجلی کے ستائے افراد نے ٹائر نذر آتش کر کے سڑک بلاک کر دی جس کے نتیجے میں سرفراز روڈ، تلک چاڑی اور اس سے محلقہ علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام ہو گیا۔


مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے کا ٹرانسفارمر منگل کو دھماکے کے بعد اڑگیا جوتبدیل نہیں کیا گیا ، بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے۔انار کلی سینٹرکے رہائشیوں نے بھی ٹرانسفار تبدیل نہ کیے جانے کیخلاف لطیف آباد 7 نمبر چوک پر احتجاج کیا اور ٹائرجلا کر سڑک بلاک کردی جسکے باعث موٹر سائیکل سواروں اور مظاہرین میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حیسکو کی نا اہلی سے انار کلی سینٹر کے مکین اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ میر فتح کالونی کے رہائیشوں نے بجلی کی طویل بندش کیخلاف کیا اور حیسکو کیخلاف نعرے لگائے۔
Load Next Story