موجودہ حالات میں فوج کی ذمے داریاں کئی گنا بڑھ گئیں

عزم و حوصلے کے ساتھ دہشت گردی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، بریگیڈیئر حامد عبداللہ

عزم و حوصلے کے ساتھ دہشت گردی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، بریگیڈیئر حامد عبداللہ

آئی ایس پی آر کے مطابق سندھ رجمنٹل سینٹر حیدرآباد میں 170ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی۔


تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈیئر حامد عبداللہ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پریڈ کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فوج کی ذمے داریوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے، جوانوں کو مستقل مزاجی، جرات اور عزم و حوصلے کے ساتھ دہشتگردی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔ تقریب میں سندھ رجمنٹل سینٹر کے حاضر سروس افسران و جوانوں اورزیر تربیت ریکروٹس کے والدین اور عزیزوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب کے اختتام پر بریگیڈیئر حامد عبداللہ نے دوران تربیت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ بیسک ملٹری ٹریننگ میں پہلی پوزیشن ریکروٹ محمد وقاص نے، فائرنگ میں ریکروٹ جمشید علی نے پہلی پوزیشن اور فزیکل ٹریننگ میں پہلا انعام ریکروٹ محمد آصف نے حاصل کی جبکہ شاہد بیسٹ ریکروٹ آف کورس قرار پائے۔
Load Next Story