کراچی میں کچرا کنڈی سے انسانی کھوپڑیاں اور ہڈیاں برآمد

انسانی کھوپڑیوں اور ہڈیوں کی کیمیکل ایگزامن کے بعد ہی اصل صورتحال معلوم ہوسکے گی، پولیس

انسانی کھوپڑیوں اور ہڈیوں کی کیمیکل ایگزامن کے بعد ہی اصل صورتحال معلوم ہوسکے گی، پولیس . فوٹو : فائل

ڈیفنس میں کچرا کنڈی سے 3 انسانی کھوپڑیاں اور چند ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں جوکہ کئی برس پرانی معلوم ہوتی ہیں۔


ڈیفنس فیز ون میں گزشتہ روز کچرا کنڈی سے انسانی کھوپڑیاں اور ہڈیاں ملیں جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ان ہڈیوں اور کھوپڑیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔

ڈیفنس پولیس کے مطابق 3 انسانی کھوپڑیوں میں سے ایک چھوٹی جب کہ 2 بڑی ہیں اور کچھ ہڈیاں ہیں جن کی کیمیکل ایگزامن کے بعد ہی اصل صورتحال معلوم ہوسکے گی جب کہ ڈی این اے بھی کرایا جائے گا تاکہ معلوم ہوسکے کہ یہ کھوپڑیاں کس کی ہیں۔
Load Next Story