انتخابی عملے کی تربیت 10 جنوری تک مکمل ہوگی طارق قادری

سندھ کے 2 افسران بطور ماسٹر ٹرینر لاہور میں تربیت حاصل کررہے ہیں

سندھ کے 2 افسران بطور ماسٹر ٹرینر لاہور میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

صوبائی الیکشن کمشنر طارق قادری نے بتایا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد شفاف طریقے سے کیا جائے گا۔

انتخابی عملے کی تربیت کا مرحلہ 31 دسمبر سے شروع کیا جائے گا اور 10 جنوری تک مکمل کرلیا جائے گا، انھوں نے بتایا کہ ماسٹر ٹرینر کی تربیت کا آغاز لاہور میں الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام کیا جارہا ہے، سندھ کے 2 افسران ندیم حیدر اور مسعود قریشی بطور ماسٹر ٹرینر لاہور میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔




یہ ماسٹر ٹرینرز کراچی سمیت دیگر 5 ڈویژنز میں انتخابی عملے کو تربیت دینگے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی ایک روزہ تربیتی سیشن 31 دسمبر کو منعقد کیا جائیگا، بعدازاں پریزائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ افسران کی مرحلہ وار تربیت ہوگی۔
Load Next Story