امام بارگاہ بم دھماکے کے ملزمان گرفتار کیے جائیںجعفرسبحانی

ملک میں فرقہ واریت نہیں ہے،چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی بہتر بنائی جائے

چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے،صدر شیعہ علما کونسل۔ فوٹو : عرفان علی/ ایکسپریس

JERUSALEM:
شیعہ علما کونسل کراچی کے صدر علامہ جعفر سبحانی نے بدھ کو خالد بن ولید روڈ پر امام بارگاہ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے، وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر علامہ فیاض مظہری، علامہ کرم الدین و دیگر بھی موجود تھے، انھوں نے کہا کہ مولانا جلبانی کی شہادت سے کوئٹہ کے واقعات تک کی ایک طویل فہرست ہے مگر اس دھماکے کی نوعیت اس لحاظ سے الگ ہے کہ اس میں حملہ آور زخمی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، علامہ جعفر سبحانی نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کی تفصیلات فوری طور پر میڈیا کے سامنے پیش کی جائیں۔




نیز چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے، انھوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت نہیں ہے اور تمام مسالک متحد ہیں، دہشت گردی کے واقعات عوام کو آپس میں لڑانے کی سازش ہے،انھوں نے کہا کہ واقعے کی ایف آئی آر ان لوگوں کے خلاف کاٹی جائے جن کے بارے میں صحیح طرح سے معلوم ہو تاکہ کسی قسم کے خدشات اور ابہام باقی نہ رہیں۔
Load Next Story