شہباز شریف مخلص اور فنکار دوست انسان ہیں ہنس راج ہنس

وزیراعلیٰ پنجاب نے جس طرح میری پرفارمنس کو سراہا مجھے ہمیشہ یاد رہے گا

امید ہے ان کی بھارتی سیاستدانوں سے ملاقات کے بہترنتائج سامنے آئینگے، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

بھارتی پنجاب کے معروف گلوکارہنس راج ہنس نے کہا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نہایت مخلص اورفنکاردوست انسان ہیں۔

وہ فن کے دلدادہ اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے میں زرہ برابربھی کنجوسی نہیں برتتے ۔ میری پرفارمنس کو سراہتے ہوئے انھوں نے جس طرح سے شاندارالفاظ کا تحفہ مجھے دیا وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔مجھے امید ہے کہ ان کی بھارتی سیاستدانوں سے ملاقات کے بہترنتائج سامنے آئیں گے اوردونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہونگے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے گزشتہ روزدہلی سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ہنس راج ہنس نے کہا کہ کبڈی میچ کے فائنل کے بعد ایک خصوصی محفل سجائی گئی جورات کے بارہ بجے شروع ہوئی۔ سخت سردی میں شروع ہونے والی صوفیانہ محفل کاآغازمیں نے معروف شاعرپروفیسرموہن سنگھ کے کلام ''آج کوئی آیاساڈے ویڑے '' سے کیا۔




اس کلام کو پانچ سے چھ منٹ میں ختم کرنا تھا لیکن اس وقت ایک مصرہ ''پوچھو نہی اے کون جے آیا'' جب میں نے پیش کیا اورپھریہ کلام ایک گھنٹے تک جاری رہا کیونکہ میں نے پاک سرزمین، حضرت داتا گنج بخش، حضرت بابا فرید الدین گنج شکر اورشہباز قلندر کی دھرتی کا تذکرہ شروع کیا تووزیراعلیٰ شہباز شریف اپنی جگہ سے اٹھنے پرمجبورہوگئے اوراسٹیج پرپہنچ کرمجھے گلے لگایا اور شاندار الفاظ میں میرے فن کوخراج تحسین پیش کیا۔ وہ ایک بہترین انسان ہیں اورمجھے یہ محسوس ہوا کہ وہ جہاں صوبہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں میںاپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے اسی طرح فنکاروںکی فلاح وبہبود میں بھی وہ کسی سے پیچھے نہیں ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات مزید مستحکم ہوجائیں۔
Load Next Story