کپاس کی پیداوار 1375 فیصد بڑھ کر 1 کروڑ 22 لاکھ بیلز تک پہنچ گئی
پنجاب میں جننگ فیکٹریوں میں 15 دسمبر تک 86لاکھ 35 ہزار 886گانٹھوں کے برابر پھٹی پہنچی
پنجاب میں جننگ فیکٹریوں میں 15 دسمبر تک 86لاکھ 35 ہزار 886گانٹھوں کے برابر پھٹی پہنچی. فوٹو: فائل
ملک میں کپاس کی پیداوار 15 دسمبر تک 1 کروڑ22لاکھ گانٹھوں سے تجاوز کر گئی جوگزشتہ سال کے اسی عرصے سے 13.75فیصد زائد ہے۔
پی سی جی اے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں جننگ فیکٹریوں میں 15 دسمبر تک 86لاکھ 35 ہزار 886گانٹھوں کے برابر پھٹی پہنچی جوگزشتہ سال کے اسی عرصے میں 76 لاکھ 45ہزار 861گانٹھ پھٹی کی آمد سے 12.95فیصدزائد ہے جبکہ سندھ میں کپاس کی پیداوار 15.72فیصد کے اضافے سے 36لاکھ 14 ہزار 63 بیلز تک پہنچ گئی، اس دوران بلوچستان کی پیداوار بھی 14.45 فیصد کے اضافے سے 58 لاکھ 282 گانٹھ تک پہنچ گئی۔ پی سی جی اے کے مطابق جننگ فیکٹریوں میں اب تک 1کروڑ 16لاکھ 62ہزار 967 گانٹھ پھٹی پریس کرکے روئی تیار کی جاچکی ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر نے 15 دسمبر تک 99 لاکھ62ہزار 296گانٹھ روئی خریدی، برآمدی مقاصد کے لیے 3لاکھ 15ہزار 804 گانٹھ روئی خریدی گئی جبکہ جننگ فیکٹر یوں میں 19لاکھ 71 ہزار 849 گانٹھ روئی کے ذخائر فروخت کیلیے دستیاب ہیں۔