گھریلو صارفین کیلیے گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی حکومت

وزارت دفاع ڈرن حملوں میں جاں بحق ہونیوالوں کی فہرست مرتب نہیں کرتی، جعفراقبال

ترکمانستان،افغانستان ،پاکستان اور بھارت کے درمیان گیس منصوبہ دسمبر2017میںمکمل ہوگا۔ فوٹو؛فائل

قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ موسم سرمامیں ملک میں کسی بھی شہر میں گھریلواستعمال کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی تاہم چند علاقوں میں گیس کے پریشر کا مسئلہ سامنے آیا ہے جسے دورکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

حکومت ملک بھر میں موٹر ویز کاجال بچھاناچاہتی ہے، اسلام آباد ہری پورٹنل کے حوالے سے وفاقی حکومت نے ابھی تک کوئی منصوبہ تیارنہیںکیا۔ لواری ٹنل کومقررہ وقت پرمکمل کرنے کیلیے سالانہ 4ارب روپے درکار ہونگے، ترکمانستان،افغانستان ،پاکستان اور بھارت کے درمیان گیس منصوبہ دسمبر2017میںمکمل ہوگا، یہ گیس پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے سستی ہوگی۔ بدھ کوقومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ صلاح الدین کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکریٹری پٹرولیم وقدرتی وسائل شہزادی عمرزادی ٹوانہ نے بتایاکہ تاپی منصوبہ دسمبر 2017 تک مکمل ہوگا۔یہ گیس پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے کم قیمت ہوگی۔عائشہ سیدکے سوال کے جواب میں وزیرمملکت جام کمال نے بتایاکہ اس وقت14لاکھ افرادگیس کنکشن کے منتظرہیں ہم نے پالیسی بنائی ہے کہ جن لوگوں نے پہلے درخواستیں دی ہیںان کوپہلے کنکشن دیے جائیںگے۔راجا جاوید اخلاص نے بتایاکہ الیکشن کمیشن کے رولزمیں بعض ترامیم کرنے کی ضرورت ہے۔ مزمل قریشی کے سوال کے جواب میںپارلیمانی سیکریٹری راجا جاویداخلاص نے کہاکہ شاہراہوںپراوورلوڈنگ کا اب سخت نوٹس لیاجارہاہے۔




خالدہ منصورکے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکریٹری دفاع چوہدری جعفراقبال نے بتایاکہ کنٹونمنٹ علاقوںمیںالیکشن کمیشن نے فروری میں انتخابات کرانے کی منظوری دی ہے۔ جبکہ اجلاس میں گزشتہ 2 برسوں کے دوران خواتین بچوں اور اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔جس کے مطابق 2 برسوں کے دوران 285 خواتین پرجنسی حملے کیے گئے، غیرت کے نام پر 892 خواتین کو قتل کیا گیا۔ 1645خواتین کو اغوا کیا گیا۔ 415 خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ 101 خواتین پر تیزاب پھینکا گیا۔ دو سالوں کے دوران 553 بچوں اور 605 خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔وزارت قانون و انصاف نے بتایا کہ 2 برسوں کے دوران 55 مذہبی مقامات پرحملے کیے گئے،ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ واریت میں 431 افراد جاں سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ 2 سال کے دوران 148 افراد لاپتہ ہوئے، پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع چوہدری جعفراقبال نے عارف علوی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ڈرون حملوں میں جاںبحق ہونیوالوں کی فہرست وزارت دفاع مرتب نہیں کرتی۔ متعلقہ وزارت سے پوچھا جائے جس پر اسپیکر نے مذکورہ سوال موخر کردیا ۔
Load Next Story