قبائلی پاکستان کی سرحدوں کے محافظ ہیںصدر ممنون

دفاع وطن کیلیے جان دینا قبائل کا طرہ امتیاز رہا ہے، فاٹا کی ترقی سے پاکستان کی ترقی وابستہ ہے

اسلام آباد:صدر مملکت ممنون حسین سے گورنر کے پی کی انجینئر شوکت اللہ ملاقات کررہے ہیں۔فوٹو:آن لائن

KARACHI:
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کی تاریخ جرأت، شجاعت، مہمان نوازی اوراصول پسندی کی داستانوں سے عبارت ہے

پاکستان سے عقیدت ومحبت اورملک کے دفاع پرجان نچھاورکرنا ہمیشہ سے قبائلی عوام کاطرہ امتیازرہاہے۔ انھوں نے بدھ کوایوان صدرمیں گورنرخیبرپختونخواانجینئرشوکت اﷲ کی قیادت میںقبائلی عمائدین سے خطاب میں کہا کہ قبائلی عوام پاکستان کی سرحدوںکے محافظ اورجانثارسپاہی ہیں اورکسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کی پہلی دفاعی دیوارکی حیثیت رکھتے ہیں،بدقسمتی سے گزشتہ چندسال سے ملک دہشت گردی، انتہا پسندی اور دیگر مشکلات کاشکارہے، امید ہے قبائلی وطن عزیز سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے کر دار ادا کرتے رہیں گے، حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔




انھوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں کی ترقی سے پورے پاکستان کی ترقی وابستہ ہے،حکومت فاٹا کی ترقی اور خوشحالی میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔ دریں اثنا صدرممنون حسین سے خیبرپختونخواکے گورنر انجینئرشوکت اﷲ نے ملاقات کی اور خیبر پختونخوا بالخصوص فاٹاکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔آئی این پی کے مطابق صدرممنون حسین آج ایک روزہ دورے پرلاہور پہنچیںگے۔
Load Next Story