عمرہ سیزن کیلیے 2 لاکھ 11 ہزار سعودی ویزے جاری 70 ممالک کیلیے 6 لاکھ ویزے جاری ہوں گے
وزارت حج نے نیاالیکٹرونک ٹریکنگ نظام بھی متعارف کرادیا،سعودی وزیر حج
وزارت حج نے نیاالیکٹرونک ٹریکنگ نظام بھی متعارف کرادیا،سعودی وزیر حج. فوٹو؛فائل
سعودی عرب کی حکومت نے نئے عمرہ سیزن کیلیے 2لاکھ 11ہزار ویزے جاری کردیے۔
سعودی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق وزیرحج بندرحجار نے میڈیاکو بتایاکہ وزارت حج نے نیاالیکٹرونک ٹریکنگ نظام بھی متعارف کرادیا ہے جس سے کسی بھی زائرکی نشاندہی اورانھیں بہترخدمات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ انھوںنے کہاکہ نئے سیزن کے لیے 70 ممالک کے شہریوں کے لیے 6لاکھ نئے ویزے جاری کیے جائیںگے۔