انڈر 19 کرکٹ پاکستان نے مسلسل پانچویں فتح کو گلے لگا لیا

یواے ای کو73 رنز سے شکست،کپتان سمیع اسلم نے129کی شاندار اننگز کھیلی

گرین شرٹس نے سمیع اسلم کے129رنز کی بدولت8 وکٹ پر261 رنز بنائے، میزبان سائیڈ 188پرہمت ہار گئی.

سہ فریقی انڈر19 کرکٹ سیریز میں پاکستان نے یواے ای کو73 رنز سے زیر کرتے ہوئے مسلسل پانچویں فتح کو گلے لگا لیا۔

گرین شرٹس نے سمیع اسلم کے129رنز کی بدولت8 وکٹ پر261 رنز بنائے، میزبان سائیڈ 188پرہمت ہار گئی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ کے میچ میںگرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی اور اسکور بورڈ پر 261 رنز کا مجموعہ سجایا، کپتان سمیع اسلم نے 150 گیندوںپر 4 چھکوں اور12 چوکوں کی مدد سے129 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انھوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں حسن رضا (23)کے ساتھ 58 اور چوتھی وکٹ کیلیے حسین طلعت (48 ناٹ آئوٹ)کے ہمراہ 87 رنز جوڑے، ظفر گوہر اور سیف اللہ خان صفر کی خفت سے دوچار ہوئے،پنکج پرکاش نے31 رنز کے عوض3 وکٹیں لیں، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یواے ای کی ٹیم ابتدا سے مشکلات کا شکار ہوگئی۔




محمد آفتاب نے اننگز کے دوسرے اور اپنے پہلے اوور میں2 وکٹیں اڑا دیں، اس وقت میزبان ٹیم کا مجموعی اسکورصرف3تھا، ڈی سوزانے اوپنر چراغ سوری کے ہمراہ تیسری وکٹ کیلیے 45 رنز جوڑے، انھوں نے جے جوشی کیساتھ 59 رنز کی شراکت سے ٹیم کو ہدف کے قریب لانے کی کوشش کی مگر انکے آئوٹ ہوتے ہوئے باقی 6 بیٹسمین مجموعی اسکور میں81 رنز کا ہی اضافہ کرسکے، یواے ای کی ٹیم47 اوورز میں 188 پر ہمت ہارگئی، محمد آفتاب اور کامران غلام نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3,3 وکٹیں لیں، ظفر گوہر نے 2 پلیئرز کو آئوٹ کیا۔
Load Next Story