سی این ایس اسکواش دبئی کے عامر ملک پہلے راؤنڈ کے مہمان

کل شروع ہونے والے مین رائونڈ میں اب ملکی پلیئرز ہی ایکشن میں نظر آئیںگے

عماد فریدنے 50 منٹ کے مقابلے میں رئیس خان کو3-1 سے ہرایا۔۔ فوٹو: فائل

چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ مقامی کھلاڑیوں ہی کے درمیان کھیلی جائیگی،دبئی سے شرکت کے لیے آنے والے عامر ملک خان کو کوالیفائنگ رائونڈ کے پہلے ہی مرحلے میں شکست ہوگئی، امریکا سے پاکستان نہ پہنچنے والے پاکستانی نژاد عباس منیر کیخلاف یاسر خان کو واک اوور مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں بدھ کو کوالیفائنگ رائونڈ کے پہلے دن 8 میچز کا فیصلہ ہوا،سب سے زیادہ دلچسپ مقابلے میںمحمد عاصم خان نے ابتدائی2گیمز 5-11 اور2-11 سے ہارنے کے بعد اگلے تینوں گیمز میں بالا دستی قائم کرتے ہوئے11-4،11-3اور11-8 سے فتح سمیٹی،یہ مقابلہ57 منٹ تک جاری رہا،ظاہر شاہ نے 65 منٹ کی تگ و دو کے بعدنعیم کو3-2 سے مات دی،عماد فریدنے 50 منٹ کے مقابلے میں رئیس خان کو3-1 سے ہرایا۔




اسرار احمد نے محض23 منٹ میں اسماعیل رئوف کو3-0 سے ٹھکانے لگایا،حسیب گل کو محمدجاوید کیخلاف3-1 سے کامیابی کے لیے40 منٹ کورٹ میں رہنا پڑا، سلیمان خان نے چوہدری ناصرانورکو20 منٹ میں3-0 سے قابوکیا،اویس خان نے متحدہ عرب امارات کے عامر ملک کو45 منٹ 3-1 سے زیر کرلیا، جمعرات کو دوسرے مرحلے کے چاروں فاتحین مین رائونڈ میں شرکت کے اہل ہوں گے، عماد فرید کا یاسر خان سے مقابلہ ہو گا،اسرار احمد کا میچ ظاہر شاہ سے ہونا ہے، حسیب گل و سلیمان خان اور عاصم خان و اویس خان بھی آمنے سامنے ہوںگے۔
Load Next Story