خواتین سے جعلی شادیاں کرنے والا ملزم گرفتار بیوی نے احاطہ عدالت میں ہی تھپڑ ماردیا
ملزم ناصر سے 2014ء میں نکاح ہوا تھا، کاروبار کے سلسلے میں مجھ سے 8 لاکھ روپے لے کر غائب ہوگیا، متاثرہ خاتون
ملزم ناصر سے 2014ء میں نکاح ہوا تھا، کاروبار کے سلسلے میں مجھ سے 8 لاکھ روپے لے کر غائب ہوگیا، متاثرہ خاتون (فوٹو: فائل)
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے جعلی شادیاں کرنے والا ملزم پکڑا گیا جسے احاطہ عدالت میں ہی بیوی نے تھپڑ دے مارا۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو دھوکا دہی اور فراڈ سے متعدد خواتین سے شادیاں کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو پیش کیا گیا۔ ملزم کی ایک بیوی نے اسے دیکھتے ہی احاطہ عدالت میں تھپڑ جڑ دیا۔
متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم ناصر کے ساتھ 2014ء میں نکاح ہوا تھا۔ ملزم کاروبار کے سلسلے میں مجھ سے 8 لاکھ روپے لے کر غائب ہوگیا۔ ملزم نے جعلی نکاح نامہ بنوا کر مجھ سے دھوکا دہی کی، ملزم نے جعلی شادیاں کرنے کے لیے گروہ بنا رکھا ہے، ملزم ناصر اس طرح کئی لڑکیوں کی زندگیاں خراب کرچکا ہے۔
متاثرہ خاتون کے وکیل غلام عباس نے موقف دیا کہ ملزم کا اصل نام عبد الماجد ہے جو نام بدل بدل کر شادیاں کرتا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر مزید دو خواتین نے پولیس سے رجوع کیا ہے۔ عدالت نے ملزم کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے پولیس کو ملزم کے خلاف چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ پیر آباد تھانے میں درج ہے۔