ولادی میر پوٹن 2اکتوبر کو پاکستان آئینگے کئی معاہدے متوقع

روس اسٹیل مل کی توسیع اور تھر کول منصوبے میں بھی پاکستان کی مدد کرے گا

روس اسٹیل مل کی توسیع اور تھر کول منصوبے میں بھی پاکستان کی مدد کرے گا، فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور روس اب سرد جنگ کی سرد مہری سے آہستہ آہستہ باہر آرہے ہیں۔


روسی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط ہونے کے امکانات ہیں ۔ روسی صدر ولادی میر پوٹن 2اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق روسی صدر پوٹن کے سرکاری دورے میں پاکستان اور روس کے درمیان ایک دوسرے کی کرنسیوں میں تجارت کا معاہدہ ہونے کی توقع ہے۔

دونوں ملک ایک دوسرے کے ممالک میں اپنی بینکاری نیٹ ورک وسیع کرنے کا معاہدہ بھی کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق روس اسٹیل مل کی توسیع کے لیے بھی پاکستان کی مدد کرے گا جس سے مل کی پیداواری صلاحیت 30 لاکھ ٹن سالانہ تک بڑھائی جا سکے گی، روس تھر کول منصوبے میں بھی پاکستان کی مدد کرے گا ۔
Load Next Story