پورٹ قاسم بھرتیاںنوٹس نظراندازکرنے پرسپریم کورٹ برہم
مزید136لاپتہ افرادکی بازیابی کیلیے رٹ،تمام افرادکو بازیاب کرایا جائے، درخواستگزار
مزید136لاپتہ افرادکی بازیابی کیلیے رٹ،تمام افرادکو بازیاب کرایا جائے، درخواستگزار۔ فوٹو: فائل
سپریم کورٹ کے جسٹس ناصرالملک اورجسٹس اعجازاحمدچوہدری پرمشتمل دورکنی بینچ نے پورٹ قاسم اتھارٹی میںغیرقانونی بھرتیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت کے موقع پروزارت جہاز رانی وبندرگاہ اوراتھارٹی کی جانب سے عدالتی نوٹس کونظراندازکرنے کے طرزعمل پرسخت برہمی کااظہارکیاہے اورمتعلقہ حکام کواگلی سماعت پرپیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ۔ادھرسپریم کورٹ میں مزید 136لاپتہ ہونے والے افرادکی بازیابی کیلیے درخواست دائرکردی گئی ہے،درخواست ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی طرف سے دائرکی گئی ہے اور عدالت عظمٰی سے استدعاکی گئی ہے کہ تمام افرادکی بازیابی کیلیے احکامات جاری کیے جائیں ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی سربراہ آمنہ مسعودجنجوعہ کی جانب سے دائرہونیوالی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ سپریم کورٹ میں پہلے سے613 لاپتہ افرادکامقدمہ زیرالتواء ہے لیکن حال ہی میںاس میںایک سوچھتیس نئے افرادکااضافہ ہوچکاہے۔
درخواست میںاس مقدمے کی فوری سماعت کی بھی استدعاکی گئی ہے ادھرثناء نیوزکے مطابق جسٹس ناصرالملک اورجسٹس اعجازاحمد چوہدری پرمشتمل بینچ آج لیڈی ہیلتھ ورکرزکومستقل نہ کیے جانے کے عدالتی حکم پرعمل نہ ہونے کے بعددائرتوہین عدالت کی درخواستوںکی سماعت کرے گا ۔