امن واستحکام کے قیام اوردہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی آرمی چیف
جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ فاتحہ خوانی کے لیے شہید کرنل مجیب الرحمن کے گھر گئے، آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے کہا کہ شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی چیف(فوٹو، فائل)
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن واستحکام کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہلیہ کے ہمراہ کرنل مجیب الرحمن شہید کے گھر گئے. کرنل مجیب الرحمن شہید ٹانک میں سرچ آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور اہلیہ نے شہید کرنل کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اس موقعے پر آرمی چیف نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں کسی صورت ضائع نہیں جائیں گی۔ انہوں ںے مزید کہا کہ امن واستحکام کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی.