نادرا آج سے اسلحہ لائسنس کی تجدید کا کام بحال کریگی
3 روزہ ہڑتال ختم کردی گئی، ملازم کی غیرقانونی گرفتاری کا نوٹس لے لیا گیا
صوبائی محکمہ داخلہ نے کرائم برانچ کے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ فوٹو: فائل
صوبائی محکمہ داخلہ نے نادرا کے ملازم کی غیرقانونی گرفتاری اور ہراساں کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے کرائم برانچ کیماڑی کے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔
نادرا کے ملازمین نے صوبائی حکومت کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 3 روز سے جاری ہڑتال کا خاتمے کا کا اعلان کیا ہے، جمعہ سے کراچی میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کا کام بحال کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ہوم سیکریٹری نے منگل کو کرائم برانچ کیماڑی کے اہلکاروں کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کے سربراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شرقی جنید ہاشمی ہیں، انکوائری کمیٹی منگل کو ڈی سی ایسٹ میں قائم نادرا اسلحہ لائسنس کاؤنٹر میں ہونے والے واقعے کی تحقیقات کریگی،متعلقہ پولیس اہلکاروں پر الزام ہے کہ انھوں نے منگل کو نادرا اسلحہ لائسنس کاونٹر میں آکر نادرا کے ملازم عثمان کو گرفتار کیا۔
تھانے میں لے جاکر تشدد کیا اور مبینہ طور رشوت لیکر اسے رہا کیا، ان پولیس اہلکاروں پر یہ بھی الزام ہے کہ انھوں نے نادرا ایمپلائز یونین کو رہنماؤں سے بھی ناروا سلوک کیا، نادرا ایمپلائز یونین کے رہبنما سلمان زبیری کے مطابق ہونے صوبائی حکومت کی جانب سے انکوائری کمیٹی کے تقرر کے بعد تین روز سے جاری ہڑتال ختم کی جاتی ہے اور جمعہ سے نادرا اسلحہ لائسنس کاونٹرکو آپریشنل کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلحہ لائسنس کی تجدید کی آخری تاریخ صوبائی حکومت کی جانب سے 31 دسمبر ہے۔