کرکٹ آسٹریلیا پر بھارتی بورڈ کی فرمائشیں پوری کرنے کا الزام

سی اے نے بی سی سی آئی کے کہنے پر ٹور کو ری شیڈول کیا ہے، سابق کرکٹر ایلن بورڈر

سی اے نے بی سی سی آئی کے کہنے پر ٹور کو ری شیڈول کیا ہے، سابق کرکٹر ایلن بورڈر۔ فوٹو : فائل

کرکٹ آسٹریلیا پر بھارتی بورڈ کی فرمائشیں پوری کرنے کا الزام عائد ہونے لگا۔


سابق کرکٹر ایلن بورڈرنے کہاکہ سی اے نے بی سی سی آئی کے کہنے پر ٹور کو ری شیڈول کیا ہے، خاص طور پر سڈنی ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل کرنے پر انھوں نے اعتراض کیا۔

عام طور پر یہ میچ نیوایئر کے موقع پر 3 یا 4 جنوری کو شروع ہوتا تھا، مگر نئے شیڈول کے مطابق 7 جنوری کو آغاز ہوگا، بھارت نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے بعد ایک ہفتے آرام کا مطالبہ کیا تھا۔
Load Next Story