پاکستان اور ترکی ہمارے اسٹرٹیجک اتحادی ہیں سفیر آذربائیجان
آرمینیا کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت کرنے پر شکر گزار ہیں، علی علیزادہ
آرمینیائی افواج فوری ہمارے علاقوں سے نکل جائیں،علی علیزادہ،پریس بریفنگ ۔ فوٹو : ایکسپریس
پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان ہمارے اسٹریٹجک اتحادی ہیں جو ہمیں تزویراتی اور اخلاقی مدد فراہم کرتے ہیں۔
آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے کہا کہ آرمینیا کی جارحیت کے باوجود ہم جنگ نہیں چاہتے۔ ہم صرف انصاف چاہتے ہیں انصاف یہی ہے کہ آرمینیائی افواج فوری طور پر آزربائیجانی علاقوں سے نکل جائیں۔
سفیر علی علیزادہ نے آرمینیا کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر بھی کیا،وی اواسلام آباد میں آذربائیجان کے سفارتخانہ کی جانب سے آرمینیا کی جارحیت سے متعلق میڈیا بریفنگ دی گئی۔
علی علیزادہ کا کہنا تھا آرمینیا کی جارحیت کے بعد آذربائیجان نے دفاعی حملہ کیا۔ آرمینیائی افواج ہمارے شہری علاقوں کو نشانہ بناتی ہیں ہم صرف عسکری تنصیبات پر جوابی حملہ کرتے ہیں،جنگ کے دوران آرمینیا کو بھاری فوجی نقصان پہنچایا گیا،آرمینیا کے حملے میں 31شہری مارے گئے۔
آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ آرمینیا کے اقدامات تمام تر قوانین کے خلاف تھے، آرمینیا کی طرف سے پاکستان اور ترکی پر آذربائیجان فوج کی مدد کے الزامات لگائے گئے، ترکی اور پاکستان ہمارے اسٹریٹجک اتحادی ہیں جو ہمیں تزویراتی اور اخلاقی مدد فراہم کرتے ہیں۔