مولانا فضل الرحمٰن اور بھارتی وزیر اعظم میں آج پہلی بار ملاقات ہوگی

دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک بھارت تعلقات، دوطرفہ معاملات پرتبادلہ خیال ہوگا

دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک بھارت تعلقات، دوطرفہ معاملات پرتبادلہ خیال ہوگا۔فوٹو:فائل

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ اورکشمیرکمیٹی کے چئیرمین مولانافضل الرحمن اوربھارتی وزیراعظم کے درمیان بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آج(جمعہ)کوملاقات ہوگی۔


دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک بھارت تعلقات، دوطرفہ معاملات پرتبادلہ خیال ہوگا۔ترجمان کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اوربھارتی وزریراعظم من موہن سنگھ کے درمیان آج پہلی ملاقات ہوگی۔ دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ معاملات پر بات چیت ہوگی۔آن لائن کے مطابق مولانافضل الرحمن آج بھارت سے وطن واپس پہنچ جائیں گے جبکہ جے یو آئی (ف) نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمن کا دورہ بھارت امن کی جانب اہم قدم تھا خطے میں امن و استحکام کیلیے ہر ممکن کردار کیلئے تیار ہیں۔
Load Next Story