طبی آلات کی مقامی سطح پر تیاری 230 بلین کی بچت کا امکان

لاگت میں تقریباً 50 فیصد کمی ہو گی، میڈیکل انڈسٹری کو فروغ ملے گا

سی پیک کے پہلے ایس ای زیڈ میں مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کیے جائیں گے ۔ فوٹو : فائل

HYDERABAD:
چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کی نئی ابھرتی ہوئی میڈیکل انڈسٹری کو فروغ دینے میں ایک اور سنگ میل حاصل کرنے جا رہا ہے۔


سی پیک کے تحت پہلے علامہ اقبال اسپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ) میں طبی آلات کی مقامی سطح پر تیاری سے پاکستان کو موجودہ لاگت میں تقریباً 50 فیصد کمی کے بعد سالانہ 230 بلین کی بچت کا امکان ہے، مینوفیکچرنگ یونٹ پاکستان کے پہلے میڈیکل سٹی میں قائم کیے جائیں گے جو 200 ایکڑ پر میڈیکل ڈیوائسس مینوفیکچرنگ زون کا آغاز کرے گا۔

اس کیلیے حال ہی میں پاکستان کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی) کے علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) کی ترقی پذیر کمپنی مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔
Load Next Story