وزارت خزانہ کی بدعنوانی کا انکشاف مہنگا پڑگیا وزیر اعظم نے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کو معطل کردیا

طاہر محمود کے خلاف تحقیقات کے لیے سیکریٹری کامرس قاسم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے

طاہر محمود کے خلاف تحقیقات کے لیے سیکریٹری کامرس قاسم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان طاہر محمود کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔


گریڈ 21 کے اکاؤنٹنٹ جنرل کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جا ری کر دیا گیا۔ معطلی کا نوٹیفکیشن کنٹرولر جنرل پاکستان آصف عثمان نے جاری کیا کیونکہ آڈیٹر جنرل پاکستان اختر بلند رانا ایران کے دورے پر ہیں، آڈیٹر جنرل کی عدم موجودگی میں کنٹرولر جنرل کے پاس انتظامی چارج تھا۔ طاہر محمود کے خلاف تحقیقات کے لیے سیکریٹری کامرس قاسم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق طاہرمحمود نے وزارت خزانہ کی مبینہ بد عنوانیوں کے خلاف نیب کو کیسز بھیجے تھے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نیب کو کیسز بھیجنا اکائونٹینٹ جنرل کا اختیارات سے تجاوز ہے۔
Load Next Story