ویب سائٹ پر روزویلٹ ہوٹل کی بندش کا اشتہار تحقیقات کا فیصلہ
پی آئی اے کے ملکیتی ہوٹل روزویلٹ کی ویب سائٹ پرانتظامیہ کی جانب سے31اکتوبر کوبندش کے حوالے سے اشتہار آویزاں کیا گیا۔
پی آئی اے کے ملکیتی ہوٹل روزویلٹ کی ویب سائٹ پرانتظامیہ کی جانب سے31اکتوبر کوبندش کے حوالے سے اشتہار آویزاں کیا گیا۔ فوٹو: فائل
نیویارک میں پی آئی اے کے ملکیتی ہوٹل روزویلٹ کی ویب سائٹ پر ہوٹل کو بند کرنے کا بینر آویزاں کرنے اور ہٹانے پر متعلقہ حکام سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 2 روز قبل نیویارک میں واقع قومی ایئرلائن کے ملکیتی ہوٹل روز ویلٹ کی ویب سائٹ پر انتظامیہ کی جانب سے 31 اکتوبر کو بندش کے حوالے سے اشتہار آویزاں کیا گیا جسے بعدازاں ہٹادیا گیا،اس ضمن میں متعلقہ حکام سے پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ہوٹل کی تعمیر نو پر100 ملین ڈالر ز سے زائد کاتخمینہ ہے،ابتدائی طور پر فوری طور سے ہوٹل پر 32 ملین ڈالرز کے اخراجات کی ضرورت ہے،ماہر فنانشنل ایڈوائرز کی مدد سے ہوٹل کے مستقبل کا فیصلہ متوقع ہے،ہوٹل پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ نامی کمپنی کی ملکیت ہے،74 سالہ ڈاکٹر نجیب سمیع پی آئی اے کی اس سبسڈی کمپنی کے سی ای او ہیں۔
ڈاکٹر نجیب سمیع نے بطور سی ای او 2007 میں چارج سنبھالا، 2007 سے 2016 تک مسلسل منافع کم ہوا، 2017 میں آمدن اور خرچ برابر تھا، 2018 میں روز ویلٹ ہوٹل خسارے میں جانا شروع ہوا۔ 14 منزلہ روز ویلٹ ہوٹل میں 1 ہزار 47 کمرے ہیں، ہوٹل پرجے پی مورگن نامی کمپنی کا 105 ملین ڈالرز کا قرضہ اگست 2020 میں حکومتی ہدایات پر نیشنل بینک نے ادا کیا،50 سے 70 منزلہ کمپلیکس کی تعمیر کا تخمینہ 5 سو ملین سے زائد ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق روز ویلٹ ہوٹل پی آئی اے کا انتہائی اہم اثاثہ ہے، اس بہتری کے لیے حکومت مختلف آپشن پر غور کر رہی ہے۔