کرس گیل کی دنیائے موسیقی میں انٹری، ’گروو‘ کے نام سے ڈانس ٹریک ریلیز

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 11 اکتوبر 2020
ہمارا ٹریک‘گروو‘ انٹرنیشنل ساؤنڈ ہے، اس میں جمیکا، بھارت اور برطانیہ کے میوزک کو یکجا کیا گیا ہے، ویسٹ انڈین کرکٹر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ہمارا ٹریک‘گروو‘ انٹرنیشنل ساؤنڈ ہے، اس میں جمیکا، بھارت اور برطانیہ کے میوزک کو یکجا کیا گیا ہے، ویسٹ انڈین کرکٹر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ممبئی: ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل نے موسیقی کی دنیا میں بھی انٹری دے دی۔

کرس گیل نے ایک برٹش بھارتی سنگر اوینا شاہ کے ساتھ ’گروو‘ کے نام سے ڈانس ٹریک ریلیز کیا ہے، وہ اس میں بطور ریپر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کررہے ہیں، یوٹیوب پر ان کے اس ٹریک نے ایک ملین ویوز کی حد عبور کردی ہے۔

کرس گیل نے کہاکہ میں شروع سے کھیل اور میوزک کا شوقین تھا ویسے بھی یہ جمیکن ثقافت کا لازمی جزو ہے، ہمارا ٹریک‘گروو‘ انٹرنیشنل ساؤنڈ ہے، اس میں جمیکا، بھارت اور برطانیہ کے میوزک کو یکجا کیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔