سینیٹ وزیراعظم کی عدم شرکت پر اپوزیشن کا شدید احتجاج ڈار کی بیماری سے متعلق سخت الفاظ پر تلخی
نوازشریف پارلیمنٹ کواہمیت نہیں دےرہے،ربانی،دل کے مریض کوبلڈپریشربھی ہوجاتاہے،وزیرخزانہ زیادہ دوا کھائیں،سعیدغنی
وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے پارلیمان کمزورہوگااورغیرجمہوری قوتوں کوموقع ملتاہے ،اپوزیشن۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوںپیپلزپارٹی اوراے این پی نے وزیر اعظم نوازشریف اوروزیرپانی وبجلی خواجہ آصف کی عدم شرکت پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاکہ 6 ماہ گزرنے کے باجودوزیراعظم ایک باربھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے جوآئین کی خلاف ورزی ہے ، نواز شریف سینٹ کواہمیت دیتے ہیںنہ قومی اسمبلی میں آتے ہیں۔
وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے پارلیمان کمزورہوگااورغیرجمہوری قوتوں کوموقع ملتاہے تمام چیلنجزکاحل پارلیمان میں ہے جبکہ قائدایوان راجہ ظفرالحق نے کہاکہ میں بھی محسوس کرتاہوں کہ وزیراعظم کوایوان کوترجیح دیتے ہوئے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تاہم وہ ملکی چیلنجزمیں مصروفیت کے باعث نہیںآ سکے، پہلی فرصت میں آجائیںگے ۔جمعرات کوسینٹ میںنکتہ اعتراض پراظہارخیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ چھ ماہ گزرچکے ہیںوزیراعظم ایک باربھی سینٹ اجلاس میں شریک نہیںہوئے ،اٹھارویں ترمیم کے بعدوزیراعظم سینٹ کوبھی جوابدہ ہیں،حکومت پارلیمنٹ کواہمیت نہیں دے رہی۔ اے این پی کے زاہد خان نے کہاکہ وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف ایوان میں آتے ہیںنہ قائمہ کمیٹی کے اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں،کمیٹی میں حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آتا،وزیرپانی وبجلی کی غیرسنجیدگی پروزیراعظم کوبھی خطوط لکھے ہیں مگرانھوں نے بھی جواب نہیں دیا،کمیٹی کی سفارشات پربھی عمل نہیں کیاجاتا۔
زاہدخان نے کہاہے کہ پارلیمنٹ وزیراعظم کی طاقت ہے،انہیں اجلاس میں آناچاہیے۔قائدایوان راجہ ظفرالحق نے کہاکہ ملک کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے، وزیراعظم ملک کودرپیش مسائل کے حل کیلیے کوشاں ہیں، وہ ترجیحی بنیادپرایوان بالاکے اجلاس میںشرکت کویقینی بنائیں گے۔اجلاس میں وزیرخزانہ اسحق ڈارکی بیماری کے حوالے سے سخت الفاظ اداکرنے پر سعیدغنی اورمسلم لیگ (ن) کے اراکین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔ سعیدغنی نے کہاکہ وزیرخزانہ دل کے مریض ہیں سناہے جودل کامریض ہوتاہے اسے بلڈ پریشرکابھی مسئلہ ہوجاتاہے انہیںچاہیے کہ وہ زیادہ دوائیں کھائیںاورڈاکٹرکوچیک کرائیں جس پرمداخلت کرتے ہوئے قائدایوان راجہ ظفرالحق نے کہاکہ کسی کی ذات پربات نہ کی جائے،چودھری جعفراقبال نے بھی شدید احتجاج کیاکہ کسی کی ذات پربات نہیں کرنی چاہئے۔علاوہ ازیںوقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک میںآئیسکونے 120 ارب نہیں120 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی ہے،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کشن گنگاڈیم تعمیرکررہاہے جس سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی پیداوارمیں13 فیصدکمی آئے گی۔
وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ ایران پرعالمی پابندیوںکے باعث منصوبے کی تعمیرکے لئے پاکستان اوردنیاسے کوئی کمپنی اس پررضامندی کااظہارنہیںکررہی،ایک ایرانی کمپنی نے منصوبے کی تعمیرکے حوالے سے آمادگی ظاہرکی تھی تاہم اس نے تکمیل کاوقت اوراس کی لاگت بہت زیادہ بتائی ہے جس کی ادائیگی نہیںکی جاسکتی۔ انھوںنے کہاکہ منصوبہ عالمی پابندیوںکے باعث تاخیر کا شکار ہے۔ وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ نے ایوان کوبتایاکہ رواںسال کے دوران سعودی عرب،کویت اورانڈونیشیا میںسات پاکستانیوںکوسزائے موت دی گئی ہے ۔ زاہدخان کے ضمنی سوال کے جواب میںانھوںنے بتایاکہ سعودی عرب میںروزگارکے حوالے سے جانے والے پاکستانیوں کو درپیش ویزے اوردیگرمشکلات کے خاتمے کے لیے وزارت خارجہ اورسعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے سعودی حکومت سے بات چیت کرکے پاکستانیوں کی بے دخلی کو رکوایا ہے،اب لوگوںکوچھ سے سات ماہ کاوقت مل گیاہے۔
سینیٹ میں ہمایوںمندوخیل نے ژوب سے آئے ہوئے نوجوانوںکی بھوک ہڑتال ختم کرانے اوران کوتسلی نہ دینے پر احتجاجا اجلاس سے واک آئوٹ کیا۔وقفہ سوالات کے دوران حاجی عدیل نے وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی سے منڈاڈیم سے متعلق سوال کیاتوشاہدخاقان عباسی نے کہاکہ پچھلے پانچ سال میںاپ کی حکومت کے دور میں تعمیر کردیا جاتاجس پر حاجی عدیل نے کہاکہ جب تک اس ملک کاوزیراعظم پنجابی ہوگامنڈاڈیم کبھی نہیںبنے گاچاہے وہ وزیراعظم پیپلزپارٹی کاہی کیوںنہ ہو۔مسلم لیگ (ن) کے چوہدری جعفراقبال نے پیپلزپارٹی کے سعید غنی کی بحث کوضابطہ کے خلاف قراردیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سے رولنگ دینے کامطالبہ کردیاچیئرمین نے رولنگ دی کہ بحث کے دوران نکتہ اعتراض پربات نہیںہوسکتی۔بعدازاںاجلاس (آج )صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردیاگیا۔