موجودہ دور میں اپنوں کو نوازنے کے ریکارڈ ٹوٹ گئےخرم دستگیر

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو اب تو عوام پر رحم کرنا چاہیے، شفقت محمود،ٹودی پوائنٹ میں گفتگو

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو اب تو عوام پر رحم کرنا چاہیے، شفقت محمود،ٹودی پوائنٹ میں گفتگو، فوٹو : فائل

KARACHI:
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہاہے کہ موجودہ دور میں من پسند اور رشتے داروں کو نوازنے کے اگلے پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

روزبروز حالات خرابی کی طرف ہی بڑھے ہیں بہتری کی طرف نہیں۔پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ حکومت کے پاس ایگزیکٹو اتھارٹی صرف کرپشن کے لیے استعمال کی گئی بورڈز بنانا ایگزیکٹوز کے اؔختیار میں ہے اور جب چاہا جس نے چاہا بورڈز ممبر کی تعداد بڑھا دی اور من پسند لوگوں کو نوازااس مد میں اب تک 63 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے،نااہل اور کرپٹ لوگوں کی ایک پوری فہرست ہے جن کو حکومت نے نوازا ہوا ہے جب نااہل اور کرپٹ لوگ کارپوریشنز پر لگائیں گے تو جمہوریت پر اس کا منفی اثر پڑے گا،سرکلر ڈیٹ چارسوارب روپے تک چلا گیا ہے بجلی کی قیمتیں پھر بڑھائی ہیں لیکن حالات قابو میں نہیں آرہے۔


احتساب کا بل آنا چاہیے تھا کیونکہ اگر ایگزیکٹوزبددیانتی سے اختیارات استعمال کریں گے تو قانون ہی ان کو گرفت میں لے سکتا ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہاکہ چوہدری نثار کا میڈیا احتساب بل کے حوالے سے بیان ایک سیاسی بیان ہے اگرا حتساب بل نہیں آیا تو اس کی ذمے دار صرف حکومت ہی نہیں ہے، احتساب بل بہت ضروری ہے،کرپٹ لوگوں کا احتساب ضرور ہوناچاہیے چاہے ان کا کسی بھی جماعت سے تعلق ہو،جرنیلوں کا احتساب جی ایچ کیو زیادہ بہتر کرسکتا ہے،پیپلزپارٹی نے کبھی بھی میڈیا کو خریدنے کی کوشش نہیں کی۔تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہاکہ منتخب حکمران ہوں یا فوجی حکمران جو بھی آتا ہے وہ بادشاہ بن جاتا ہے جس کو چاہئیں جہاں چاہے لگا دیتے ہیں۔

غیر قانونی تقرریوں اور صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال نے ملک کو اس حال تک پہنچا دیا ہے،پرانے کرپشن کے کیسز کو ختم کرنا تو دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کو سوٹ کرتا ہے،ہر بات پردونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے مک مکا کیا لیکن احتساب بل پر متفق نہ ہوسکے اگر یہ مذاکرات بھی کریں گے تو صرف فارمیلٹی ہی پوری کریں گے،اس قوم کے ساتھ بہت زیادتی ہوچکی ہے قوم کا بہت سا پیسہ باہر کے ملکوں میں بھیجاجاچکا ہے اب ان کو پاکستان پر رحم کرنا چاہیے ۔
Load Next Story