میٹرک پاس 90 ہزار طلبا نے کالج کیلیے داخلہ فارم جمع نہیں کرائے

کالج میں داخلوں کے خواہش مند طلبا کی 96 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں،فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر ہے

کالجز میں سیٹوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار ہے تاہم ابھی بھی26 ہزار سیٹیں خالی ہیں، ڈائریکٹر جنرل کالجز ۔ فوٹو: فائل

میٹرک پاس کرنے والے90 ہزار سے زائد طلبا نے تاحال کالج کے لیے داخلہ فارم جمع نہیں کروائے۔


کالج میں داخلوں کے خواہش مند طلبا کی 96 ویں ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر ہے، محکمہ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈائریکٹر جنرل کالجز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

ای سینڑالائزذ ایڈمیشن پالیسی کے تحت فارم جمع کرانے کی کل 13 اکتوبر آخری تاریخ ہے، فوکل پرسن مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت اب تک 96 ویں ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں،کالجز میں سیٹوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار ہے تاہم ابھی بھی26 ہزار سیٹیں خالی ہیں۔
Load Next Story