65ء میں قومی جذبے نے دشمن کو شکست دی ایئر مارشل فاروق
بھارتی فری گیٹ کو ممبئی ہاربر پر تباہ کیا تھا، نیوی کمانڈر فیصل کی کل تک میں گفتگو
بھارتی فری گیٹ کو ممبئی ہاربر پر تباہ کیا تھا، نیوی کمانڈر فیصل کی کل تک میں گفتگو، فوٹو : فائل
PESHAWAR:
ائر وائس مارشل (ر) فاروق عمر نے کہا ہے کہ 1965ء میں پاک فوج کا جذبہ اپنی جگہ لیکن قوم میں بھی بہت جذبہ تھا۔
پاک فوج اور عوام کے جذبہ حب الوطنی نے مل کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔ پروگرام کل تک میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے 1965ء کی جنگ کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ قوم میں آج بھی جذبہ موجود ہے لیکن اس کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اس جذبے کو اجاگرکرنے کی ضرورت ہے، جنگ کے دوران مجھے آرڈر ملا کہ تم امرتسر جائو اور وہاں پر بھارتی فوجی اڈوں پر بمباری کرکے دہشت پھیلائو اور میں امرتسر چلا گیا وہاں بمباری کرکے واپس آیا تو جہاز میں ہی مجھے ائرمارشل نورخان نے دوبارہ حکم دیا کہ دوبارہ امرتسر جائو اور مزید سخت پیغام دو۔
میں نے پھر اڑان بھری اس مرتبہ انھوں نے توپوں کا بھرپور حملہ کیا لیکن میں نے جہاز کو کروٹ دی اور حملے سے بچ گیا اور ایک لمبا چکر لگا کر بمباری کی اور واپس آگیا۔ آج بھی پاک فضائیہ میں ایسے جوان موجود ہیں جو سرفراز رفیقی، ایم ایم عالم جیسے کارنامے انجام دینا چاہ رہے ہیں۔ ہم جو کچھ بھی ہیں وہ پاکستان کی بدولت ہیں ہمیں پاکستان کیلیے جینا چاہیے۔ پاک آرمی کے بریگیڈیئر انوار احمد نے کہا ہے کہ قوم کو کسی بھی لمحے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے پاک آرمی ملک کے چپے چپے کی حفاظت کیلیے پر عزم ہے۔ پاک آرمی میں 1965ء والا جذبہ ابھی بھی برقرار ہے۔
پاکستان پچھلے 10 سال سے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے اور ایک بھی مثال ایسی نہیں کہ ہمارے کسی فوجی نے خودکشی کی ہو یا اپنے کسی ساتھی کو شوٹ کیا ہو۔ دنیا کی جتنی بھی لڑائیاں ہوتی ہیں ان میں ایسے معاملات معمول کی بات سمجھے جاتے ہیں۔ پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر راشد حبیب نے کہاکہ 1965 سے لے کر اب تک ائر فورس نے فضائی سرحدوں کے تحفظ کیلیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ ائر فورس آج بھی اسی جذبے سے سرشار ہے جو 1965 میں تھا۔ خدانخواستہ جنگ کی صورت میں ہمارے پاس دنیا کا بہترین اسکواڈ ہے جو پاکستان کی فضائی حدود کی حفاظت کریگا۔
اب بھی ائر چیف جہاز اڑا کر ماضی کی تاریخ دہراسکتے ہیں۔ نیوی کمانڈر فیصل امین نے کہا کہ 65ء میں پاک نیوی کا سائز بہت چھوٹا تھا لیکن جب موقع ملا تو اپنی حدود سے سوناٹیکل مائل دور ایک کامیاب آپریشن کیا اور دشمن کے جدید ترین ریڈار سسٹم کو تباہ کردیا جس کو دوارکا آپریشن کا نام دیا گیا۔ بھارتی فریگیٹ کوکری کو ممبئی ہاربر پر پاکستانی آبدوز نے میزائل مارکر تباہ کردیا تھا۔ آج کی بحریہ سطح سمندر کے اوپر سطح سمند ر کے نیچے اور ہوا میں لڑائی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، کسی کڑے وقت میں قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔