نوابشاہ میں بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق 4 زخمی

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

بے قابو بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔


نواب شاہ کے قریب سکرنڈ روڈ پر تھری میرواہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load Next Story