دو مختلف موسم دن میں گرمی اور صبح کے وقت خنکی بڑھ گئی
شہر میں صبح کے وقت خنکی بڑھ گئی اور کم سے کم درجہ حرارت میں کئی ڈگری کمی واقع ہوئی ہے
آج بھی موسم شدید گرم اور زیادہ سے زیادہ پارہ39سے41ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات
شہر میں 2 مختلف موسم ریکارڈ ہورہے ہیں، دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ جبکہ صبح کے وقت پارہ گرنا شروع ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح کے وقت خنکی بڑھ گئی اور کم سے کم درجہ حرارت میں کئی ڈگری کمی واقع ہوئی ہے۔ بدھ کو کم سے کم پارہ 21.5 ڈگری ریکارڈ ہوا،واضح رہے کہ اس سے قبل صبح کے اوقات میں گذشتہ کئی روز سے کم سے کم پارہ 25.5 یا اس سے زائد ریکارڈ ہوا،صبح کے وقت شہر میں نمی کا تناسب بھی 80 فیصد سے کم ہوکر صرف 22 فیصد ریکارڈ ہوا،صبح کے مقابلے میں دن کے وقت شہر میں گرمی برقرار ہے، بدھ کو زیادہ سے زیادہ پارہ 38.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں معطل رہی، جس کی وجہ سے مطلع گرم و مرطوب رہا،آج (جمعرات) کو بھی موسم شدید گرم رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔